اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے وکیل مقررکرنے کا ایک اور موق

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کیلئے ایک اور موقع فراہم کردیا ہے. اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کلبھوشن یادیو کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کے حوالے سے وزارت قانون و انصاف کی درخواست پر سماعت کی.

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ بھارت کو ایک اور موقع دے دیتے ہیں تاکہ کوئی شک نہ رہے بھارت اپنے تحفظات کے حوالے سے عدالت سے رجوع کر سکتا ہے.


اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت کو بتایا کہ بھارت چاہے تو قونصلر رسائی کا تیسرا موقع دینے کے لیے بھی تیار ہیں دوران سماعت اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بتایا کہ 6 اگست کو بھارت اور کلبھوشن یادیو کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا تاہم بھارت کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا.


انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کلبھوشن یادیو بھی قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی سہولت لینے سے انکاری ہے،ایسا لگتا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد میں روڑے اٹکا رہا ہے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت کو بتایا کہ بھارت پاکستان کو شرمندہ کرنا چاہتا ہے. پاکستان کے اقدامات عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے عین مطابق ہیں پاکستان کے پاس دو راستے ہیں، ایک یہ کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کلبھوشن کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کردے جبکہ دوسرا یہ کہ بھارت کے جواب کا انتظار کیا جائے.

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ حکومت اب بھی یہی چاہتی ہے کہ بھارت یا کلبھوشن خود اپنے لیے قانونی نمائندہ مقرر کریں عدالت نے بھارت کو کلبھوشن یادیو کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی.




Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

12 tips to help you lose weight

Who Are The Top 5 Video Marketers On Youtube?